(روز نامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی قید میں انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت محبوس فلسطینی قیدی محمد ابو اکر نے بے جا مظالم سے تنگ آ کر جیل انتظامیہ کے خلاف بھو ک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد ابو اکر جو کے بغیر کسی الزام کے اسرائیلی جیل خانے میں ایک طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں،نے صہیونی مظالم سے تنگ آ کر بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
محمد ابو کو صہیونی انتظامیہ نے انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت قید کیا ہوا ہے،یاد رہے یہ قانون صہیونی انتظامیہ کا بنایا ہوا ہے جس کے تحت وہ کسی بھی فلسطینی شہری کو بغیر کسی الزام کے صرف حفظ ما تقد م کے طور پر گرفتار کر کے زنداں خانوں میں ڈال دیتے ہیں۔اور انکی رہائی کے لیے کسی بھی فورم پر شنوائی نہیں ہوتی۔
اس سے قبل بھی تین مزید فلسطینی قیدی اسرائیلی حکام کے مظالم سے تنگ آ کر بھوک ہڑتال پر ہیں،جنہوں نے ابتدائی طور پر ۸ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتا ل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا،اور اس طرح بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی تعداد ۱۲ ہو گئی ہے۔