(روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی فوج کے جنرل اپنے ہی فوج کے بارے میں سچ بول پڑے جب انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ایسی عمارت ہے جس کو اند ر سے دیمک کھا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنرل عاموس گلعار نے ہرٹزیلیا انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قابض صیہونی ریاست کو ایک ایسی عمارت قرار دے ڈالا جو باہر سے تو بظاہر مضبوط ہے لیکن اندر سے مکمل طور اسے دیمک کھا کر کھوکھلا کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ آج سے انیس سال قبل معروف لبنانی مذہبی رہنما بھی اپنی ایک مشہور زمانہ تقریر میں یہ کہا تھا کہ خدا کی قسم اسرائیل تمام تر قوت کے باوجود بھی مکڑی کے جالے سے ذیادہ کمزور ہے۔
اسرائیل جنرل نے مزید انکشافات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اندر مالی بے ضابطگیوں اور جنسی بے راہروی کو تشویشناک قرار دیا۔