(روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی وزیر اعظم نے صیہونی ریاست میں توسیع کے لیے اپنے گھناونے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست میں توسیع کے لیے مزید کسی بھی ملک پر ناجائز قبضہ کرنا پڑا تو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناجائز صیہونی ریاست میں مزید توسیع کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمین ہماری ضرورریات کے حساب سے ناکافی ہے اور اور اگلے مرحلے میں اگر بڑھاوا دینے کے لیے اگر مزید فلسطینی زمین کے علاوہ ملحقہ پڑوسی عرب ممالک کی زمین پر بھی قبضہ کرنا پڑا تو ہم یہ بھی کر گزریں گے۔
انہوں نے اپنے جارحانہ عزائم کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج آنے والے دنوں میں اپنے مظالم کے ردعمل سے نمٹنے کے لیے تیاری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آرمی پر مکمل بھروسہ ہے۔