(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی سپریم کورٹ نے سولہ فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لئے کی گئی اپیل مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست نے وادی ال حموس میں واقع فلسطینی شہریوں کی ملکیت سولہ عمارتوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی کی اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا،لیکن عدالت نے تعمیرات مسمار کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بجائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی درخواست کو مسترد کردیا۔
وادی ال حوموس کی مقامی کمیٹی کے سربراہ حمادہ حمادہ کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقامی شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے،انکا کہنا تھا کہ یہ سولہ رہائشی عمارتیں ایک سو رہائشی یونٹس پر مشتمل ہیں،
انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ صیہونی ریاست نے ان عمارتوں کے مکینوں کو اٹھارہ جولائی تک کی مہلت دی ہے اور دھمکی دی ہے کہ اس کے بعد وہ فوری طور پر ان عمارتوں کو گرادیں گے۔