(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کے فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و ستم آخری حدوں کو چھونے لگے،مظلوم اور بے گناہ فلسطینوں کی گرفتاری کا سلسلہ رک نہ سکا،آج بھی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاون کرکے ۱۹ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
دستیاب ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گرفتار کیے گئے زیادہ تر فلسطینیوں کا تعلق وسطی القدس کے عیسویہ نامی علاقے سے ہے ۔گرفتار افراد میں شہید فلسطینی محمد سمیر عبید کے خاندان کے متعدد افراد بھی شامل ہیں،جن میں ایک خاتون بھی ہیں۔
حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت علی سفیان عبید، ،محمد، محمد مروان عبيد، عزيز غسان عليان، عزيز عمار عليان، عمر مروان عبيد، محمد فارس عليان، محمد سميح عليان، يوسف فريد عبيد، محمود عبد الله داري، وسيم إياد داري، أحمد هيثم محمود، وسيم نايف عبيد ان کی اہلیہ اورطارق مروان عبيد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی افواج نے بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے،جس میں متعددبے گناہ فلسطینی حراست میں لیے گئے ہیں۔
تشدد کا سلسلہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کےہاتھوں ایک بیس سالہ فلسطینی محمد سمیر عبید کی وحشیانہ شہادت کےبعد اس وقت شروع ہوا جب فلسطینی شہریوںنے بے گناہ نوجوان کوبےدردی سے شہید کیے جانے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔