• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں احتجاج، صیہونی افواج کی فائرنگ، 50فلسطینی زخمی

ہفتہ 29-06-2019
in غزہ
0
غزہ میں احتجاج، صیہونی افواج کی فائرنگ، 50فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں "حق واپسی کا پرامن احتجاج” قابض صیہونی افواج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم اور شدید جھڑپیں،صیہونی افواج کی فائرنگ سے ہیلتھ ورکرزاور صحافی سمیت پچاس فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف ال قدرا نے  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم کے مختلف واقعات میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے پچاس فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  زخمی افراد میں آٹھ ہیلتھ ورکر اور ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تصادم کے یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب  فلسطینی عوام ہفتہ وار اسرائیل مخالف  ریلیاں نکال رہے تھے،جن کا مقصد حق واپسی کی راہ ہموار کرنا ہے،یادر رہے کہ گزشتہ سال سے ہر جمعہ کو یہ ریلیاں غزہ  پٹی پر اسرائیلی بارڈر کے سامنے منعقد کی جاتی ہیں۔

اس  جمعے کی ریلیوں کی سب سے اہم بات یہ بھی تھیں کہ یہ نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے فوری بعد منعقد ہو رہی تھیں،جس کی وجہ سے مظاہرین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گیا تھا،حماس کی اعلی قیادت نے غزہ کے شہریوں سے اس جمعہ حق واپسی کی ہفتہ وار ریلی جو چونسٹھو یں ہفتے میں داخل ہو رہی تھی،میں بھر پور شرکت کی اپیل کی تھی۔

حماس کی اس پکار کے بعد ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کے بعد  غزہ پٹی کے مغربی کنارے پر  اسرائیلی بارڈر کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئے تھے،انہوں نے اپنے ہا تھوں میں فلسطینی پرچم بلند کیے ہوئے تھے اور وہ  مسلسل صیہونی ریاست کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

یادرہے کہ فلسطینی ریاست پر ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف احتجاج میں دن بدن  شدت آتی  جارہی ہے۔

Tags: حق واپسی کی تحریکصیہونی فائرنگغزہ میں احتجاجگریٹ ریٹرن مارچمظاہرین پر فائرنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.