دنیا بھر میں اپنی فوجی اور فضائی طاقت کی برتری کا دعوی کرنے والی صیہونی ریاست آج کل شدید پریشانی کا شکار ہے،صیہونی زرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فضائیہ کا نیوی گیشن سسٹم نامعلوم لوگوں کی جانب سے بار بار جام کیا جا رہا ہے اور صیہونی حکام تا حال اس بات کا سراغ لگانے سے قاصر ہیں کہ اس کے پیچھے کون سے لوگ ملوث ہیں۔
عبرانی ویب سائیٹ ‘مفزاک’ کے مطابق اسرائیلی طیاروں میں لگے”GPS” سسٹم کو بار بارجام کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں فضائی سروس ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔
ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے حکام نظام میں بار بار خلل پڑ جانے کی وجہ سے شدید تشویش کا شکار ہیں اور بعض پائلٹس نے تو تنگ آ کر اپنے فضائی روٹس تک تبدیل کر دیئے ہیں۔
اسرائیل فضائیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں ملوث لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کرر ہے ہیں جو جلد ہی نتیجہ خیز ثابت ہونگی۔