قابض صیہونی افواج کی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں،جس میں چھے معصوم کم عمر بچوں سمیت تیرہ فلسطینی گرفتار کیے گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ان تمام لوگوں کہ جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں ان کے گھروں پر چھاپے مار کردوران تلاشی گرفتارکیا۔
قبل ازیں گزشتہ روزصیہونی نیوی نےغزہ کی ساحلی پٹی کے قریب مچھلیوں کا شکارکرنے والے فلسطینی ماہی گیر وں کو بھی بے جا طور پرگرفتار کیا تھا،ان ماہی گیروں کا یہ دعوی تھا کہ وہ مقررہ سمندری حدود کے اندر شکار کررہے تھے۔
یاد رہے کہ انتظامی قید جیسے کالےصیہونی قانون کے تحت بے گناہ فلسطینیوں کے ان کے گھروں سے رات کے اندھیرے میں گرفتار کرکے غیر معینہ مدت کے لیے ذندانوں میں منتقل کر دیتے ہیں،جہاں وہ بے بسی سے اپنا وقت گزارتے ہیں،ان کو نہیں معلوم ہوتا کے وہ کس جرم کی پاداش میں یہاں محبوس ہیں،اور کب انکی یہ اندھی قید ختم ہوگی،اور وہ واپس اپنے گھروں میں،اپنے لوگوں کے درمیان واپس پہنچیں گے