(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدی کی ڈیل کے خلاف خلاف گزشتہ روز ہونے والی ہڑتال مکمل کامیاب،فلسطین کے تمام سرکاری مراکز میں ہو کا عالم، اسرائیلی فوج نے بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
منامہ کانفرنس کے خلاف منسٹرز کونسل کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال فلسطینی عوام کی جانب سےمکمل پزیرائی حاصل ہوئی،غزہ پٹی سمیت تمام مقبوضہ فلسطین کے ملحقہ علاقوں میں تمام کاروباری اور سرکاری اداروں میں کام مکمل بند رہا،اور فلسطینی عوام نے عالمی طاقتوں کہ یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے سودے کے لیے منعقد کیے جانے والے کسی بھی قسم کے ڈرامے کی مخالفت کرتے رہیں گے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غزہ پٹی میں تمام کاروباری مراکز،سرکاری دفاتر اور بند رہے جب کہ دیگر معمولات زندگی بھی معطل رہے،جب کہ منامہ کانفرنس کے خلاف پورا دن فلسطینی عوام ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر موجود رہے۔
حالیہ احتجاج جو کہ رواں ہفتے شروع ہوا تھا،اس میں اب بہت زیادہ شدت آ چکی ہے،فلسطینی عوام جھنڈے لیکر سڑکوں پر موجود ہے،اور وہ اپنے تمام تر جذبات کے ساتھ منامہ کانفرنس کو مسترد کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب صیہونی فورسز کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف بربریت بھی جاری ، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں جن میں ، الخیل ،غرب اردن ، مغربی کنارے کے مختلف شہر وں سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ، اسرائیل فوج کے ہاتھوں اغواء اور گرفتار ہونے والوں میں بزرگ ،بچوں اورخواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔
مقامی ذرائع کی جانب سے خدشا ظاہر کیا جارہا ہے کہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا ہے ان کو انتظامی قید کے تحت لمبی سزا مل سکتی ہے ۔