(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)غزہ کے نوجوانوں پر اسرئیلی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی پالیسز کے تحت گزشتہ 12سالوں سے محاصرے کا شکار غزہ کے نوجوانوں پر اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی جب وہ غیرقانونی اسرائیلی سرحد کے نزیک غزہ کے علاقے بیت حانون کی زرعی زمین پر کام میں مصروف تھے ۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے بیت حانون کی زرعی زمین پر کام کرنے والے فلسطینی شہریوں پر بلا اشتعال گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل فائرنگ کئے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 3 جبکہ آنسوگیس کے شیل سے کم سے کم 10فلسطینی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بیت حانون اور دیگر مقامات کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ گولیا ں لگنے والے فلسطینیو میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ۔