فلسطینی منسٹرز کونسل کی درخواست پر منامہ کانفرنس کے انعقادکےخلاف آج فلسطین بھر میں ہڑتال جاری
غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت فلسطین بھر میں منامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال جاری ہے،تمام کاروباری اور سرکاری دفاتر مکممل طور پر بند ہیں،اور لوگ سڑکوں پر احتجاج کے لیے موجود ہیں،یاد رہے کہ فلسطینی منسٹرز کونسل نے گزشتہ روز بحرین کےشہر منامہ میں منقعد ہونے والی سنچری آف ڈیل کانفرنس کے انعقاد کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔
کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں فلسطینی ریاست کے ماتحت کام کرنے والے تمام سرکاری افسران اور وزرا کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ بحرین میں منعقد ہونے والی نام نہاد سنچری ڈیل کانفرنس کے خلاف بطور احتجاج تمام سرکاری دفاتر بند رکھے جائیں.
یاد رہے کہ فلسطینی حکام نےمنامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف ریاست بھرمیں ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی عوام نے شرکت کر کے منامہ کانفرنس کے ایجنڈے کو بھرپور طریقے سےمسترد کردیا ہے۔
قبل ازیں فلسطین کے تمام سیاسی گروہوں نے مشترکہ طور پر سنچری ڈیل کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو ملک اس کانفرنس میں شریک ہوگا وہ فلسطین کاز کے ساتھ بد دیانتی کا مرتکب ہوگا۔