• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیل وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑے گا،صیہونی وزیراعظم

منگل 25-06-2019
in صیہونیزم
0
اسرائیل وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑے گا،صیہونی وزیراعظم
0
SHARES
0
VIEWS

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ مستقبل میں فلسطینیوں کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی صورت میں اسرائیل وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑے گا، وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء سے امن نہیں آئے گا بلکہ جنگ اور دہشت گردی میں امزید اضافہ ہوگا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صیہونی وزیراعظم  بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم ہم اس منصوبے کی ایسی کوئی تجویزقبول نہیں کریں گے جس میں وادی اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وادن اردن پر قبضہ برقرار رکھنے سے متعلق اپنا بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے ہمراہ اس علاقے کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں‌ نے صدی کی ڈیل کو مسترد کرنے کے فلسطینی موقف کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا منامہ کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں میں تعاون نہ کرنے کے مترادف ہے۔

نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا وادی اردن سے فوج نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن کے لیے وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں میں بتا دیتا ہوں کہ وادی اردن سے فوج نکالنے سے امن قائم نہیں‌ ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں جنگ اور دہشت گردی میں مزید شدت آئے گی۔

Tags: اردنصیہونی وزیراعظمگولان ہائیٹسنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.