(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسلامک ایکشن فرنٹ اردن نے بحرین کے شہر منامہ میں رواں ہفتے منعقد ہونے والی بحرین نارملائزیشن کانفرنس( ڈیل آف دی سینچری) میں اردن حکومت کےشرکت کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہےاور اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہفتے کو جاری ہونے والے بیان میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے ترجمان نے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بحرین کے شہر منامہ میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اردن اور فلسطینوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا موجب بنے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اردن حکومت کا یہ فیصلہ فلسطین کاز سے غیر مشروط وفا داری کی خلاف ورزی ہے،
اسلامک فرنٹ نے اردن حکومت سے بحرین کانفرنس میں شرکت کے فیصلے کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا،او ر کہا کے حکومت فلسطینی شہریوں کے حق میں مقبول فیصلے کرے۔