• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

فلسطین کے مختلف علاقوں سے قابض فوج نےدرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

پیر 24-06-2019
in صیہونیزم
0
فلسطین کے مختلف علاقوں سے قابض فوج نےدرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎‎‎ رات گئے قابض اسرائیلی فوج کی بیت المقدس سمیت  فلسطین کے مختلف شہروں میں‌ گھر گھر تلاشی، وحشیانہ کارروائیوں میں درجنوں فلسطینیوں کوگرفتار جبکہ فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری  بیان میں‌ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس میں تحریک مزاحمت میں شریک سمیت دیگر ڈیڑھ درجن فلسطینیوں‌ کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں نامعلوم مقاما ت پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے7 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے۔قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں‌ الیامون کے مقام پر تلاشی کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران تین بچوں یزن عطا الھریمی، تامر عواد اور مصطفیٰ موسیٰ حجازی کو حراست میں لیا ہے۔ ان تینوں‌کی عمریں 17 سال بیان کی جاتی ہیں۔ جب کہ تقوع کے مقام پر چھاپے کے دوران 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔قابض فوج نے الیامون قصبے میں ایک سابق فلسطینی اسیر راید صلاح ابو حسن کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی بعد ازاں حسن کو حراست میں لے لیا۔

ادھر قابض فوج نے شاہراہ حیفا۔ جنین پر ناکے لگا کر فلسطین راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے 7 فلسطینی شہری صرف العیساویہ قصبے سے حراست میں لیے گئے۔

Tags: فلسطین کے مختلف علاقوں سے قابض فوج نےدرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.