امریکی سفارتخانے نے اسرائیل میں موجودامریکیوں کو فلسطینی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
اسرائیلی اخبار کےمطابق اسرائیل میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کےلئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے بحرین میں امریکی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والی اقتصادی کانفرنس "صدی کی ڈیل کے خلاف ” 24،25 اور 26 جون تک فلسطین میں ممکناء طور پر احتجاج کا اندیشہ ہے اس دوران امریکی شہری اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں فلسطینی علاقوں سے دور اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔