(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مغربی ممالک کے نوجوانوں نے ایک کمپین چلا کر صہیونی ریاست کو ایک نسل پرستانہ ریاست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔
روزنامہ قدس کے مطابق، مغربی ممالک کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ایک کمپین چلا کر اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کے حوالے سے تصاویر اکٹھا کر کے اس چیز کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ صہیونی ریاست ایک نسل پرستانہ ریاست ہے۔
ان تصاویر کو اکٹھا کرنے کا مقصد اسرائیل میں زندگی گزارنے والے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکام کے نسل پرستانہ اقدامات سے پردہ ہٹانا ہے۔
یہ کمپین جو اسرائیل کے نسل پرستانہ رویے سے پردہ ہٹا رہی ہے مغربی ممالک سے شروع ہوئی ہے اور دھیرے دھیرے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہی ہے۔
اس کمپین میں خود اسرائیل اور دیگر ممالک کی بہت ساری سیاسی اور مذہبی شخصیات کے اسرائیلی نسل پرستانہ اقدامات کے موافق اور مخالف اقوال کو نقل کیا جا رہا ہے۔