جرمن میوزک فیسٹیول نے معروف امریکی پاپ اسٹار طالب کویلی کو بی ڈی ایس تحریک کی حمایت کرنے کی پاداش میں فیسٹویل سے خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پاپ اسٹار انے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے جرمن اوپن سورس فیسٹول کے ڈائریکٹر جنرل فلپ میبرگ کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انھوں نے "بی ڈی ایس "تحریک جس کو جرمن پارلیمنٹ نے انیٹی سیمیٹک ( یہودیوں سے تعصب برتنا یا عداوت رکھنا )قراردیا تھا کے حوالے سے میرے تاثرات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیں۔
اپنی ای میل میں انکا کہنا تھاکہ جیسا کے آُپ جانتے ہیں کہ جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کو تمام شہروں، تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور ہر انفرادی شخص پر لازم ہے کہ وہ "بی ڈی ایس” کے کسی بھی حمایتی کو کسی بھی قسم کا تعلق اور پلیٹ فارم نہ فراہم کرے۔
اس ای میل کے جواب میں طالب کویلی نے اپنے فیس بک پر تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کا "بی ڈی ایس” تحریک کو یہودیوں سے تعصب قراردینا ایک ایسا جھوٹ ہے جس سے وہ اپنے عوام کو گمراہ کررہی ہے ، انھوں نے کہا کہ "بی ڈی ایس” فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف یہ ایک پرامن مزاحمتی تحریک ہے ۔
https://twitter.com/TalibKweli/status/1136242199799009281?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1136242199799009281&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.middleeastmonitor.com%2F20190613-germany-festival-barrs-us-rapper-for-refusing-to-condemn-bds%2F