یوکرائنی نیشنل پارٹی کی جانب سے الخلیل کے رہائشی پروفیسر رامی محمد ابو شمسیہ کویوکرائن میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے نامزد کرلیا ہے ۔
ذرائع سے حاصل اطاعات کے مطابق بیت المقدس کے جنو بی شہر الخلیل کے 48سالہ پروفیسر رامی محمد ابو شمسیہ جو کے یوکرائن کے شہری بھی ہیں کو یوکرائن کی نیشنل پارٹی کی جانب سے آئندہ سال اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کا اعزاز دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ یوکرائن کے نومنتخب صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہیں پہلے حکم نامے میں پارلیمنٹ کو تحلیل کردیاتھا ،نئے صدر نے ابھی تک اپنی کابینہ کی تشکیل نہیں کی ہے تاہم ایسا خیال کیا گیا ہے کہ وہ چند روز میں اہم عہدوں کی تقرریاں کرسکتے ہیں۔
یوکرائن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار ولودیمیر زیلنسکی پہلے غیر سیاسی شخص ہیں جنہوں نے یاسی پس منظر نہ ہونے کے باوجود صدر کا عہدہ حاصل کیا ہے ، صداراتی انتخابات میں انھوں نے 30فیصدسب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ سابق صدر پیٹرو پوروشینکو صرف 16 فیصد ووٹ حاصل کرسکےتھے