(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)امریکی عدالت کا پروفیسر عبدالحلیم اشقر کو فوری طور پرامریکا واپس لانے کا حکم پروفیسر عبدال الحلیم اشقر کی اہلیہ اہلیہ اسماء مهنا نے بتایا ہے کہ عبدالحلیم اشقر کو امریکا سے اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کے معاملے پر ان کے وکیل نے اپنے موقف کو عدالت میں کامیابی سے پیش کیا جس کے بعد امریکی عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اشقر کو فوری طور پر اسرائیل سے امریکا واپس لائے جانے کے احکامات دیئے ہیں ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پروفیسر کو فوری طور پر اسرائیل سے امریکا کی ورجینیہ جیل میں واپس لایا جائے واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اشقر کو مبینہ طور پر ایف بی آئی کے اہلکاروں کے ذریعے اغواء کرکے اسرائیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد پروفیسر کی اہلیہ نے امریکی عدالت سے رجوع کیا ، عدالت میں ان کے وکیل نے اپنے موقف کو کامیابی سے پیش کیا جس کے بعد امریکی عدالت نے پروفیسر عبدالحلیم اشقر کو فوری طورپر کرنے میں اسرائیل سے امریکا واپس لانے کے احکامات جاری کیے ۔