(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قبلہ اول مسجد الااقصیٰ پر صیہونی پولیس کی حفاظت میں صیہونی آبادکاروں کاحملہ علی الصبح صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں قبلہ اول مسجد القصیٰ پر حملہ کیا ،صیہونی آبادکاروں نے مسجد میں موجود مسلمانوں کو مشتعل کرنے کےلئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے لگائے جس پرردعمل میں مسجد میں موجود افراد نے احتجاج کیا ۔مسجد کے تقدس کو پامال کرنے پرمسجد الاقصیٰ کے محافظ ادریس مبارک نے صیہونیوں سے مزاحمت کی جس پر صیہونی پولیس نے ان پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
دوسری جانب اسرائیل کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک’حماس’ نے صیہونی پولیس اور فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی نہتے فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کو ریاستی دھشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے پرتشدد حربے عالم اسلام اور پوری مسلم امہ کے لیے ایک آزمائش ہیں۔خیال رہے کہ رمضان المبارک کے دروان متعدد بار اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی جبکہ فلسطینی روزہ داروں اور معتکفین کو مسجد سے باہرنکال کر ذدوکوب کیا ، صیہونی کئی گھنٹوں تک آزادانہ قبلہ اول میں گھومتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔