سابق فلسطینی ریسرچر اور صدارتی امیدوار عبدالحلیم الاشقر کو قابض اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کے فیصلے پر اسلامی مزاحمتی تنظیم "حماس ” نے امریکی انتظامیہ کو ان کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔
اسرئیلی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تنظیم "حماس ” کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے ناجائز اقدامات پر جانبداری فلسطینیوں کے ساتھ سازش ہے ، حما س نے سابق فلسطینی صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو تل ابیب انتظامیہ کے حوالے کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالحلیم اشقر فلسطین کے سائنسی حلقوں کے نامور ترین ناموں میں شامل ہیں اور ان کی اپنے ملک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں فلسطینی عوام کو ان کی اعلیٰ پایاں خدمات پر فخر ہے ۔ امریکی انتظامیہ کا ڈاکٹر عبدالحلیم اشقر کے حوالے سے اقدام انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز ہے اور اسرائیل کا فلسطینی اسیران کے ساتھ رویوں کی تاریخ کسی بھی صورت انسانی نہیں ہے۔
حماس نے بین الاقوامی انسانی اور قانونی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے ڈاکٹر الاشقر کی باحفاظت رہائی کو یقینی بنائیں۔
