• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ نے بھی امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

ہفتہ 01-06-2019
in بریکنگ نیوز
0
اقوام متحدہ نے بھی امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر جون کے آخر میں‌ بلائی جانے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ یو این کا کوئی نمائندہ جون کے آخر میں منامہ میں ہونے والی متنازع امریکی اقتصادی کانفرنس میں شرکت نہیں‌ کرے گا،اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق  کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال ہمارا کوئی مندوب اس کانفرنس شرکت نہیں‌ کرے گااس سئ قبل ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کےامن مندوب نیکولائے ملاڈینوف منامہ اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم بعد میں انہوں‌ نے اس بیان سے انکار کردیا

وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ 25 اور 26 جون کو منامہ میں ایک اقتصادی ورک شاپ کا انعقاد کرے گا۔ ورک شاپ میں اُس امن منصوبے کے اقتصادی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کا طویل عرصے سے انتظار ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ اقتصادی کانفرنس کے حوالے سے کسی نے اس کے ساتھ مشاورت نہیں کی اور کسی فریق کو یہ حق نہیں کہ وہ اتھارٹی کی طرف سے مذاکرات کرے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کی شب تاخیر سے جاری بیان میں باور کرایا ہے کہ منامہ میں امریکا کی مجوزہ کانفرنس میں کسی صورت بھی شرکت نہیں کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا کہ جو کوئی بھی فلسطینی عوام کے مفادات کا دفاع چاہتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی متفقہ موقف کی سپورٹ کرے۔ یہ موقف صدر محمود عباس، پی ایل او تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی، تمام فلسطینی گروپ اور تحریکوں اور سرکاری اور نجی سیکٹر کی شخصیات کی نمائندگی کرتا ہے۔

دسمبر 2017 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے فلسطینیوں نے امریکی انتظامیہ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

فلسطینی فریق مشرقی بیت المقدس کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کی مخالفت کی ہے جو اسرائیل کے حق میں جانب داری کا حامل ہے۔

Tags: اقوام متحدہ نے بھی امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.