فلسطین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں بحالی کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطری ماہرین کی ٹیم جلد ہی غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گی تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددفراہم کرنے کے ساتھ اسرائیل سے بجلی کے حصول کے لئے سپلائی لائن کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کئے جا سکیں۔تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ایک بیان میں قطری سفیر کاکہنا تھا کہ قطری ماہرین کی ٹیم عید الفطر کے بعد براہ راست غزہ کا دورہ کرے گی تاکہ بجلی کی لائن کو فعال حالات میں لایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں توانائی کے بحران کے حل کی کوشش امیر قطر کی طرف سے فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کا حصہ ہے۔ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی قوم کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم کی منظوری دی تھی۔
