غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی سیاستدان اور اسرائیل کے ساتھ مزاکرات کرنےوالی مصالحاتی کمیٹی کے سربراہ صائب عريقات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیا ن اور امریکا کی جانب سے "ڈی آف دی سینچری ” پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر کوئی منصوبہ اور کوئی کوشش ترقی اور خوشحالی نہیں لاسکتی اگر امریکا فلسطین میں امن ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے تو دوریاستی حل کی جانب آنا ہوگا ، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قبضہ شدہ علاقےکو خالی کرنا ہوگا اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے اس کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل صرف وقت کا ضیاع ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل فرانسیسی صدر کے مشیر اور لیان لوشوفالے نے رام اللہ میں صائب عریقات اور فلسطینی انٹلی جنس کے سربراہ ماجد فرج سے ملاقاتیں کی تھیں اس ملاقات کا مقصد فلسطینی حکام کو امریکا کی جانب سے پیش کردہ "ڈیل آف دی سینچری ” کےلئے آمادہ کرنا تھا لیکن فلسطینیوں نے ہر سطح پر اس معاہدے کا بائیکاٹ کیا ہے جبکہ حماس کی جانب سے دیگر عرب ممالک سے بھی اس کانفرنس میں شرکت نا کرنے کی اپیل کی گئی ہے