اسلام آبا د (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت القدس کا نفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز پارلیمنٹری سروس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو عالمی برادری کے ساتھ اٹھانے کے لئے پاکستان ہمیشہ صف اول میں رہاہے۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ابو ایمن، سینیٹر مشاہد حسین ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، عابدہ حسین، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت نادر کمال، شیخ تجمل ، عارف کمال، حمید لون و دیگر نے شرکت کی