• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

جمعہ 24-05-2019
in فلسطین
0
پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد
0
SHARES
0
VIEWS

بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب صہیونیوں‌ کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے، امام مسجد کے اس بیان کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اور تراویح ادا کیں
الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی ماہ صیام کےآخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں، قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں‌ موجودگی ضروری ہے۔ تاکہ قابض صہیونیوں کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

جمعرات کو دن بھر فلسطینیوں‌کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ تیسرے جمعہ کی شب کو ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی اور عشاء اور تراویح کی نمازیں بہ جماعت اداکیں۔ہزاروں فلسطینیوں‌ نے مسجد اقصیٰ ہی میں روزہ افطار کیا۔
اسلامی اوقاف انتظامیہ نے نماز عشاء اور تراویح میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد کی آمد کے پیش نظر مسجد کے تمام اہم مقامات اورخواتین کے لیے مختص نمازکی جگہوں کو کھول دیا گیا۔

Tags: آمداقصیٰایکباوجودپابندیوںزائدفلسطینیوںلاکھمسجد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.