• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملائیشین تنظیم کی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر

جمعرات 23-05-2019
in عالمی خبریں
0
ملائیشین تنظیم کی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ملائیشیا کی ایک تنظیم نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں صہیونی ریاست کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "My Aqsa” نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ دعوے میں اسرائیل کی فوجی اور سیاسی قیادت کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا مرتکب اور قصور وار قرار دیا ہے۔

تنظیم کی قانونی امور دیکھنے والی کمیٹی کے چیئرمین ازریل محمد امین نے کہا کہ انہوں‌ نے اس درخواست میں بعض ایسی عالمی قراردادوں اور قوانین کو شامل کیا ہے جو فلسطینی اراضی غصب کرنے کو جرم اور مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی آباد کاری کوغیر قانونی قرار دیتے ہیں۔

ان قراردادوں میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 جسے دسمبر 2016ء کو منظور کیا گیا تھا، شامل ہے۔ اس میں امریکا نے اس وقت قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔

ازریل محمد کو توقع ہے کہ ان کی کاوش سے عالمی عدالت انصاف میں صہیونی ریاست کے فوجی جرائم کی تحقیقات اور جنگی جرائم اور نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اس سے قبل بھی کئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں تاہم عالمی عدالت کی طرف سے فلسطینیوں‌ کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔

 

Tags: اسرائیلانصافتنظیمخلافدائردرخواستعالمیعدالتملائیشین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.