مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے قزازين پر واقع ایک دوکان پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی ، دوکان کے مالک غصان ابو حدید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پہلے دوکان میں تلاشی لی اور جب کچھ قابل زکر برآمد نہیں ہوا تو دوکان میں توڑپوڑ کی اور آگ لگادی جبکہ دوسری جانب نابلس کے علاقے روجیب میں صیہونی افواج نے فلسطین انتظامیہ کا کوڑا کرکٹ اٹھانے والا (گاربیج ٹرک) ضبط کرلیا ہے
واضح رہے کہ تلاشی کے نام پر صیہونی افواج کا فلسطینیوں کے گھروں اور املاک میں داخل ہوکر لوٹ مار کرنا معمول بن چکا ہے جبکہ انتظامی بنیاد پر خواتین ، بچوں اور بزرگوں سمیت فلسطینیوں کو بغیر الزام کے سالوں قیدرکھنا بھی معمول ہے ۔