اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے آئندہ ماہ جون میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی ورکشاپ کو صیہونی اور امریکی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے عرب ممالک سے اس کانفرنس کے بائیکا ٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔
حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں فلسطینی قوم کے حقوق پر کوئی بات نہیں کی جائے گی، یہ کانفرنس امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی کانفرنس ‘ڈیل آف دی سینچری ‘ کی امریکی صیہونی سازش کا حصہ ہے جس کا اصل مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔عرب ممالک امریکی کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے فلسطینی قوم کے حقوق کا ساتھ دیں اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی صہیونی ۔ امریکی سازشوں کو ناکام بنائیں