کراچی(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے غیر ملکی عربی دباؤ کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی و دیگر مسائل کا شکار ہے ایسے میں تمام مسائل کے حل کی پیشکش کی شرط اسرائیل کی قبولیت رکھی گئی جس کو پاکستان کے عوامی وزیر اعظم نے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم اس بات پر یقیُرکھتے ہیں کہ اگر بھوکا بھی رہنا پڑا تو رہ لیں گے لیکن اسرائیل جیسی جعلی ریاست کے ساتھ کسی قسم کا تعلق قائم نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی کاکہنا تھا کہ حکومت فلسطین کاذ کیلئے ہر سطح پر آواز اُٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے زور دیا گیا مگر وزیراعظم عمران خان نے اس کوقبول کرنے سے انکا ر کر دیا۔