کراچی(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے، عرب دنیا نے امریکہ و اسرائیل کے آگے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں۔دفتر خارجہ مسئلہ فلسطین کو اٹھانے میں کردار ادا کرے۔حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے کے لئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ محمدزبیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے تو ہم کشمیر کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر بہتر اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کی وجہ سے اہم ہیاور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہیے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔
اسرائیلی میڈیا کا فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں 615 صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )267 صیہونی فوجی صرف غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جہنم واصل...
Read more