غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)غزہ پر اسرائیلی دہشتگردانہ اقدامات جاری ،علاج کی اجازت نا ملنے سے ایک اور ننھی کلی مرجھاگئی ،
روزنامہ قدس کو موصول ہونےو الی اطلاعات کے مطابق غزہ کی رہائشی ایک سالہ بچی زينا الزوارا کو اسرائیلی کی جانب سے علاج کے لئے غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث ننھی کلی کھلنے سے پہلے ہی مرجھاگئی ، یاد رہے کہ چند روز قبل غزہ ہی سے تعلق رکھنے والی دماغی کینسر کا شکار پانچ سالہ عائشہ کو بھی انتہائی تاخیر سے علا ج کی اجازت دی گئی تھی جس کے باعث وہ جانبر نا ہوسکی اور شہید ہوگئی ۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے غیر قانونی محاصرے کو 14سال بیت گئے اس دوران محصور شہر سے نا کسی کو باہر جانے کی اجازت ہے اور نا شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہے ، طویل غیر انسانی محاصرے سے غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جو بین القوامی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے