بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی ہائی کورٹ کی جانب سے فلسطینی خاتون کو پتھروں کے حملے سے شہید کرنے والے صیہونی آبادکارکو رہائی دینے کے خلاف عوامی استغاثہ کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کو مسترد کردیا۔ عدالتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ لیڈ ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم کو جیل سے رہا کرتے ہوئے اس کے گھر میں نظر بند رکھا جارہا ہے ، قتل کے الزام میں گرفتار دیگر چار صیہونی آبادکاروں کو بھی جیل کے بجائے اپنے گھروں پر نظر رکھا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ 12 اکتوبر 2018میں غرب اردن کے علاقے میں صیہونی آباد کار وں کے ایک گروہ نے 45 سالہ عائشة الرابي پر اس وقت پتھروں سے حملہ کیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمین پر جبری تعمیر کی جانے ولی آبادی رحالیم کے علاقے سے گزر رہی تھیں اس دوران صیہونی آبادکاروں نے ان پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عائشة الرابي کے سرپر گہرے زخم آئے جس سے وہ موقع پرشہید ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور بچے زخمی ہوئے تھے ۔