غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین میں برسراپیکار اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے برطانوی لیبر پارٹئ کےسربراہ جیرمی کوربین کے بیان کا خیر مقدم
حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہےجس میں انھوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونےو الے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ان مظالم پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ، انکا کہنا تھا کہ اپنے حق کے حصول کےلئے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ غیر انسانی اور قابل سزا جرم ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جیری کوربین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا ۔