بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صیہونی افواج نے صبح ہی سے نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ پہنچنے سے روکنےکےلئےبیت المقدس کے علاقوں اور مسجد الااقصیٰ جانے والی مین شاہراہ کو بھی بند کردیا ہےجبکہ مسجدالاقصی ٰ کے مرکزی دروازے پر بھی بڑی تعداد میں پولیس کو فافذ کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجدالا اقصیٰ میں جمعہ کے روز 50سال سے زائد عمر کے افراد کے داخلے کی اجازت ہے لیکن اس اجازت کے باوجود فلسطینیوں کو نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔