غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر ہونے والی حالیہ فوجی جارحیت پر جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے خود رابطہ کیا۔
رونامہ قدس کے مطابق فلسطینی نکبہ کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی قانون ساز کونسل سے خطاب کے دوران اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ جارحیتو کے آغاز میں اسرائیل نے ثالثوں کے معاہدے سے انکار کر دیا تھا لیکن فلسطینی مزاحمتی جنگجووں نے اسرائیل کو حملوں سے روکنے کے لیے مجبور کر دیا۔
ھنیہ نے مزید کہا کہ نکبہ کو 71 سال گز چکے ہیں اسکے باوجود فلسطینی عوام اپنے حق واپسی اور اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ھنیہ نے اسرائیل کے ساتھ معمول کی مطابقت کے خاتمے پر زور دیا اور پوری دنیا میں قابض ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی تحریکوں کو سراہا۔
ایک پیغام میں حماس کے لیڈر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو یقین دہانی کرائی کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑے انکی آزادی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔