غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلات کے مطابق محصور غزہ کے علاقے بيت لاهيا کے سمندر میں صیہونی نیوی کی فلسطینی ماہی گیروں پر براہ راست فائرنگ سے ماہی گیروں کی کشتی تباہ ہوگئی ۔ فلسطینی ماہی گیر اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 6 روز سے عائد پابندی کے تحت کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار سے گریز کررہے ہیں اسرائیلی فوج نے ماہی گیروں پر اپنی حدود میں رہنے کے باوجود براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ ماہی گیروں کی کشتی تباہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ صیہونی افواج کی جانب سے پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں اور عوام کو رازانہ کی بنیاد پر بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے