غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہونے والے محصور فلسطینی شہر غزہ کی بحالی اور غریب خاندانوں کی امداد کےلئے برادر اسلامی ملک قطر کی جانب سے اعلان کئےگئی امدادی رقم کی تقسیم کی گئی
روزنامہ القدس کی اطلاعات کے مطابق قطر کی جانب سے قائم کی گئی امدادی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی آج صبح محصور غزہ میں پہنچے جہاں انھوں نے غزہ کی بحالی اور غریب افراد میں رقم کی تقسیم کا جائزہ لیا اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ میں امن عمل کے معاون نيكولائی ملادينوف بھی موجود تھے ،دونوں حکام غزہ میں حماس رہنماوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایک مستحکم اور مضبوط فریم ورک کے تحت بحالی اور امن کا کام کر سکیں ۔
یاد رہے کہ قطر کی جانب سے محصور غزہ کی بحالی اور غریب خاندانوں کی امداد کےلئے 180 ملین ڈالر اور فلسطینی اتھارٹی کے لئے 300ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے آج غزہ کے غریب خاندانوں کو رقم کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ، قطر کی جانب سے غزہ