جوناتھن گرین بلاٹ نے صہیونی ریاست کی سالمیت کو اہم ترین مسئلہ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس منصوبے میں امریکہ کی تنہا تشویش اسرائیل کی سالمیت کا تحفظ ہے۔
رونامہ قدس کے مطابق مشرق وسطیٰ امور میں وہائٹ ہاؤس کے خصوصی مندوب جوناتھن گرین بلاٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدی کی ڈیل میں امریکہ کی واحد تشویش اسرائیل کی سالمیت ہے۔
انہوں نے صدی کی ڈیل معاملے کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ صرف ایک سیاسی منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں فلسطین اور اسرائیل نیز علاقے سے متعلقہ تمام سیاسی اور اقتصادی مسائل کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے رکن نے صدی کی ڈیل منصوبے کو ماہ رمضان کے بعد یہودیوں کی عید شافوعت (۱۰جون) کے موقع پر عملی جامہ پہنانے کا اعلان کیا ہے۔
جوناتھن گرین بلاٹ نے صہیونی ریاست کی سالمیت کو اہم ترین مسئلہ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس منصوبے میں امریکہ کی تنہا تشویش اسرائیل کی سالمیت کا تحفظ ہے اور اس موضوع پر کسی سے کسی طرح کی گفتگو نہیں کی جائے گی۔