رفع(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے وہ معذور جوان جو واپسی مارچ کے احتجاجی مظاہروں میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے نے فلسطین کے شہر رفح کے شھداء اسکوائر پر صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ غزہ پر محاصرے کی وجہ سے یہاں کے لوگ زندگی کی ابتدائی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔