رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)یناحل” کالونی کے قریب پرانی فلسطینی تعمیرات کی طرز پر ایک یہودی کالونی قائم کی گئی۔ یہ کالونی راتوں رات قائم کی گئی ہے۔
روزنامہ قدس کے مطابق یہودی آبادکاری کی مانیٹرنگ کرنے والے مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی آثار قدیمہ اور تعمیراتی فن کی جعل سازی کے ساتھ ساتھ فلسطینی تعمیرات کی آڑ میں ایک نئی کالونی تعمیر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے اس جگہ پر ‘یوسی’ نامی ایک یہودی آبادکار نے فلسطینی اراضی غصب کی۔ یوسی ‘آبی یناحل یہودی کالونی کا رہائشی ہے۔ اس نے اپنے لیے ایک مکان تعمیر کیا۔ اس کے بعد تیزی کے ساتھ وہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے مزید مکانات تعمیرکیے گئے۔ ان مکانات کی تعمیر کے لیے پرانے فلسطینی طرز تعمیر کا انتخاب کیا گیا۔
خیال رہے کیسان یہودی کالونی پر اب تک چار یہودی کالونیاں معالیہ عمواس، مزبیہ شالیم، مزبیہ شالم 2 اورآبی یناحل تعمیر کی جا چکی ہیں۔
کیسان بیت لحم سے جنوب کی سمت میں 18 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ اس کے شمال میں تقوع، مغرب میں سعیر، مشرق میں بحر مردار اور جنوب میں عرب الرشایدہ/ البویب اور سعیر قصبے واقعے