• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

محمود عباس سے متعلق درسی کتاب طلباء‌ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار

ہفتہ 11-05-2019
in غزہ
0
محمود عباس سے متعلق درسی کتاب طلباء‌ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسکولوں میں فلسطینی اتھارٹی نے ایک نیا متنازع اقدام کرتے ہوئے اسکولوں میں صدر محمود عباس کی شخصیت سے متعلق ایک کتاب شامل کی ہے جس پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے اسکولوں میں صدر عباس سے متعلق نصاب کی شمولیت نئی نسل اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

رونامہ قدس کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قوم کی نئی نسل پر صدر محمود عباس کے گمراہ کن نظریات مسلط کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

ابو زھری نے کہا کہ صدر عباس سے متعلق کتاب میں ارض فلسطین میں صہیونیوں کے وجود کو تسلیم کرنے کے ساتھ سیکیورٹی تعاون، فلسطینی مزاحمت کی نفی اور نئی نسل کو غاصب صہیونیوں کے ساتھ بقائے باہمی کی تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت تعلیم نے ‘ہمارے  صدرہمارا نمونہ’ کے عنوان سے کتاب طلباء کے درسی نصاب میں شامل کی ہے۔ اس کتاب میں فلسطینی طلباء کے ذہنوں میں صدر محمود عباس کے  افکار مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اس متنازع اقدام پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور اسے طلباء کے ذہنوں کو غلط راستے پر ڈالنے کی کوشش اور قومی شناخت میں جعل سازی کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.