نبی صالح(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرئیل کے ناجائز قیام کے 72سال مکمل ہونے کی تقریباب کے سلسلے میں صیہونی فوج نے اس ملک کے اصل وارثوں کو انکے گھروں تک رسائی سے روک دیا گیا
روزنامہ قدس کی اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے اسرائیل کے ناجائز وجود کو 72سال مکمل ہونے کی خوشی میں صیہونی آباد کاروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے باعث رام اللہ کے قریب مسلمانوں کے چھوٹے سے قصبے "نبی صالح "میں اپنے ہی گھروں کو جانے سے روک دیا ، "نبی صالح ” جانے والی سڑکوں کو صیہونی فوج کی جانب سے مکمل طورپر بندرکھا گیا تھا جس کا مقصد صیہونی آباد کاروں کی تقریبا ت کو سیکیورٹی فراہم کرنا تھی۔
فلسطینیوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کےلئے دور دراز کے متبادل راستے دئے گئے جہاں سے اپنی منزلوں کو پہنچے میں وقت اور تکلیف دونوں کا سامنا کرنا پڑا ، ایک فلسطینی عمر عمران نے بتایا کہ پہلے تو ہم کو چیک پوسٹ پر تقریبا ایک گھنٹے تک روکا گیا اس کے بعد متبادل راستہ دیا گیا جو بہت طویل اور نا ہموار تھاجس سے بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔