بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینیوں پر غاضب اسرئیل کےمظالم اور صیہونیوں کی جانب سے فلسطیین کی مساجد کی بے حرمتی اور پے درپے حملوں کے باوجود بیت المقدس مسجد الاقصیٰ قبلہ اؤل میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کی تیاریاں جاری
مسجدانتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الااقصیٰ مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل مسجد ہے یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے یہاں روحانیت اور لطافت ہر خاص و عام پر یکساں اثر انداز ہوتی ہے اس لئے اس مقدس ماہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے والے عبادت گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین کوشش ہے ،انتظامیہ نے بتایا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد قبلہ اول میں نماز ادا گرتی ہے جس کےلئے اندرونی حال کے علاوہ باہر صحن میں دھوپ سے بچاوں کے لئے بڑے بڑے سائیبان لگائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ ویسے تو مسجد الاقصیٰ میں دنیا بھر سے مسلمان نماز کی ادائیگی انتہائی اہمیت دیتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں ہونے والی نماز جمعہ کی ادئیگی کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں سمیت دنیا بھر سے مسلمان یہاں نماز کی ادائیگی کو اپنے لئے اعزاز کا درجہ دیتے ہیں