غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں پر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر چوتھے روز بھی مکمل پابندی عائد ہے جس کے باعث ماہی گیروں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے ۔
فیڈریشن آف فشرمین کمیٹی غزہ کی جانب سے فراہم اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے ساتھ ہی غزہ کے ماہی گیروں پر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، اسرائیلی نیوی نے حکم کی پابندی پر سختی سے عمل کرانے کےلئے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ بھی کی جبکہ فسلطینیوں کو اپنی حدود کے سمند میں بھی شکار کی اجازت نہیں ہے
فیڈریشن کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے یہ وقت مچھلی کے شکار کےلئے نہایت موذو ہے اس وقت تمام اقسام کی مچھلیاں وافر مقدار میں میسر ہوتی ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے فلسطین کے ماہی گیر مچھلی کے شکار سے محروم ہیں ، اسرائیل کی جانب سے عائد کی گئی مسلسل چوتھے روز کی اس پابندی کے نیتجے میں غزہ کے ماہی گیروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،اسرائیل کی جانب سے مسلسل چوتھے روز اس پابندی سے ماہی گیروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے ۔