الخلیل(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی صبح الخلیل کے جنوب میں ام العرايس اور بئر العيد کے گاوں میں فلسطینی کسانوں اور انکے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی ریلی میں شریک فلسطینی اور غیر ملکی کارکنوں اور صحافیوں پر حملہ کر دیا۔
روزنامہ قدس کے مطابق صہیونی فوج نےاظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے دھرنے کے دوران 20 کارکنوں اور صحافیوں کو گرفتار کر لیا اور علاقے کو فوجی علاقہے میں تبدیل کر دیا۔
درجنوں کارکن مقامی رہائیشیوں اور کسانوں کو انکی زمینوں تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے ام العرايس کے علاقے میں پہنچے ۔ اسرائیلی فوج اسے صہیونی آبادکاروں کے لیے وقف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔