• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قابض اسرائیل کے ہاتھوں ایک ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت360 فلسطینی گرفتار

جمعہ 03-05-2019
in فلسطین
0
قابض اسرائیل کے ہاتھوں ایک ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت360 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں قابض اسرائیل کی بربریت جاری، ایک ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 360فلسطینی گرفتار،جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219ہوگئی

فلسطین پرزنرز سینٹر فار اسٹڈیز سے موصول  ہونے والی رپورٹ کے مطابق  مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ،یکم   اپریل سے آج تک  قابض اسرائیلی فوج نے 61 بچوں 4خواتین اور غیرملکی امدادی کارکنوں سمیت 360 افراد کو گرفتار کرلیا  جس میں سے ایک زخمی فلسطینی اسرائیلی حراست میں شہید ہوگیاقابض اسرائیلی فوج نے 51سالہ کرم طنطاوی کو اریز بارڈر پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی بیوی کو یروشلم کے اسپتال المقاصد سے کینسر کے علاج کے بعد واپس غزہ آرہا تھااسرائیلی فوج نے فسلطین کے قانون ساز کونسل کے 63سالہ رکن  حسن یوسف کو گھر سے گرفتار کیا واضح رہے کہ  حسن یوسف کوتقریبا  20 سال اسرائیلی جیل میں رہنے کے بعد گزشتہ 5 ماہ پہلے رہا کیا گیا تھافلسطین پرزنرز سینٹر فار اسٹڈیزکے ترجمان ریاض العشقر نے اس حوالے سے بتا یا کہ قابض اسرائیلی فوج خواتین اور بچوں کو بھی اپنے بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 61 بچوں میں سب سے کم عمر 13سالہ  یروشلم کے علاقے سلوان کا رہنے بچہ ہے ، ترجمان نے بتایا کہ 2 خواتین کو اردن میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کےلئے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک خاتون کو مسجد اقضیٰ کے پاس مبینہ خنجر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے آج براز جمعہ اسرائیلی فوج نے دو غیرملکی امدادی کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیااسرائیلی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہونے والے عمر اونی کے بعد جیل میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے،  انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں سے 16فیصد مختلف نوعیت کی سنجیدہ بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 23 مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہیں  جن کو کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے

Tags: اسرائیلی جیلخواتین گرفتارفلسطیننوجوان گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.