غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
خالد البطش نے ان خیالات کا اظہارروز نامہ قدس کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کےعالمی سطح پر مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے میں مدد دی ہے اور آج ان مظاہروں کی بہ دولت دنیا اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت مجبور ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت کافی نہیں بلکہ فلسطینی قوم کو جرائم میں ملوث صہیونیوں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا انتظار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں خالد البطش کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جس میں صہیونی ریاست کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ایک مثبت قدم ہے جس کے بعد صہیونیوں کے خلاف عالمی اداروں میں کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی عدالتوں میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کےخلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کو سزائیں دی جائیں۔
خالد البطش کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کےپرامن مظاہروں نےاسرائیل کی عالمی سطح پر مذمت کی راہ ہموار کی اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ فلسطینیوں کا احتجاج کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی تک غزہ میں احتجاج جاری رکھاجا ئے گا۔
خالد البطش کا کہنا تھا کہ اگر غزہ میں ہونے والے پرامن مظاہروں نے دنیا کو یہ کہنے پرمجبور کردیا ہےکہ صہینونی ریاست ایک دہشت گرد مملک ہے جو پرامن احتجاج کرنےوالے بچوں، خواتین، صحافیوں، طبی عملے اور ڈاکٹروں کو بھی بے دریغ قتل کررہا ہے۔
میں مزید پڑھیں
https:/urdu.palinfo.com/14058
جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں