رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 17 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں میں 11 مطلوب اور اشتہاری فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ یہ فلسطینی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے تلاشی کے دوران ’’ایم 4‘‘ رائفل بھی ضبط کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی شہرمیں عائدہ کیمپ سے تین اور الدھیشہ کیمپ سے بھی تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
جنوبی بیت لحم سے اسرائیلی فوج نے الخضر قصبے سے محمود علی عیسیٰ نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔
شمالی الخلیل میں صوریف کے مقام پر ایڈووکیٹ عدی خالد غنیمات کو حراست میں لے لیا۔ الخلیل کے جنوب مغرب میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں حارس، طلولکرم میں عکابا اور نابلس کےعزون قصبے سے متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔