مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہری اور صیہونی آبادکاروں کے قتل میں گرفتار عرفات ارفاعیہ کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرفات ارفاعیہ کا تعلق غرب اردن شہر الخلیل سے ہے اور اس پر دو ماہ قبل صیہونی آباد کاروں کے قتل میں حراست میں لیا گیا تھا۔
عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں عدالت سے الرفاعیہ کے دو منزلہ مکان کی مسماری کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ابتدائی فیصلے میں مکان کی مسماری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ گذشتہ روز دوبارہ مکان گرانے کی اجازت دے دی گئی۔